منی لانڈرنگ روپے کی قدر میں کمی کی بڑی وجہ ہے , وزیراعظم

منی لانڈرنگ روپے کی قدر میں کمی کی بڑی وجہ ہے , وزیراعظم

 

اسلام آباد ( اے آئی اے ) منی لانڈرنگ روپے کی قدر میں کمی کی بڑی وجہ ہے منی لانڈرنگ کے تمام راستے بند کردینگے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کس منہ سے حکومت پر تنقید کر رہی ہے حکومت کومالی خسارہ ورثہ میں ملا ہے منی لانڈرنگ کے تمام راستے بند کردینگے غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں انہوں  نے کہا مسلم لیگ ( ن ) کے صدر  نے دکھ بھری تقریر کی ان کو یہ بھی بتانا چاہیے تھا کہ روپے کی قدر کم کیوں ہوئی سابق حکمرانوں  نے ملک سے پیسہ باہر بھجوایا کراچی کے مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی میں تحریک انصاف نے زیادہ سیٹیں جیتیں تاہم اس کے باوجود ایم کیو ایم کا شکریہ ادا کرتے ہیں ان کو یقین دلانا چاہتے ہیں شہر قائد پر پیسہ خرچ کریں گے بدقسمتی سے کراچی پر جتنے پیسے خرچ ہونا چاہیے تھے وہ نہیں ہوئے پچھلے دس سال سے احساس محرومی بڑھا ہے صوبے کی ذمہ داری کے باوجود 45 ارب روپے کا وفاقی پیکیج دیا اور بھی بڑا پیکیج دینے کی کوشش کریں گے کراچی مشکل سے صرف 21 ملین ڈالر اکٹھا کرتا ہے , لاہور 33 ملین ڈالر اکٹھا کرتا ہے عمران خان کا کہنا تھا کہ غربت کے خاتمے کے لیئے احساس پروگرام شروع کیا نوجوانوں کو مسائل سے نکالنے کے لیے قرض دینگے تجارتی خسارہ بھی کم کر رہے ہیں لائیو سٹاک پر بھی توجه دے رہے ہیں کسانوں کے مسائل حل کریں گے آئندہ ہفتے کسانوں کے لیے مکمل تفصیلی پیکیج لا رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور فاٹا کا احساس محرومی دور کرینگے اختر مینگل کا شکریہ ادا کرتے ہیں پاک فوج کی جانب سے بجٹ فریز کیے جانے کے دوران جو پیسے بچیں گے وہ بلوچستان اور فاٹا پر لگائیں گے دہشتگردی , بھارت کے ساتھ تعلقات ٹھیک نہیں , پاک فوج کے جوان شہید ہو رہے ہیں , اس کے باوجود پاک آرمی نے اپنا بجٹ فریز کیا جس پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں بجٹ کے حوالے سے کہنا وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بجٹ پاس ہونے پر پارٹی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں

About author