شیخ زید اسلامک ریسرچ سینٹر بورڈ آف گورنرز پر اقراء یونیورسٹی کے وائس چانسلر بحیثیت نمائندہ سنڈیکیٹ نامزد

شیخ زید اسلامک ریسرچ سینٹر بورڈ آف گورنرز پر اقراء یونیورسٹی کے وائس چانسلر بحیثیت نمائندہ سنڈیکیٹ نامزد


کراچی ( اے آئی اے )شیخ زید اسلامک ریسرچ سینٹر کے بورڈ آف گورنرز پر اقراء یونیورسٹی کے وائس چانسلر بحیثیت نمائندہ سنڈیکیٹ نامزد تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی زیر صدارت سنڈیکیٹ کااجلاس گذشتہ روز وائس چانسلر سیکریٹریٹ جامعہ کراچی میں منعقد ہوا شیخ زید اسلامک ریسرچ سینٹر کے بورڈ آف گورنرز پر اقراء یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر وسیم قاضی کی بحیثیت نمائندہ سنڈیکیٹ تین سال کی مدت کے لئے نامزدگی کی منظوری دی گئی جبکہ بورڈ برائے اعلیٰ تعلیم وتحقیق پر پروفیسرڈاکٹر نصرت ادریس کی بحیثیت نمائندہ سنڈیکیٹ تین سال کی مدت کیلئے نامزدگی کی منظوری دی گئی ہے . اجلاس میں اراکین سنڈیکیٹ نے مالیاتی ومنصوبہ بندی کمیٹی کی پیش کی جانے والی رپورٹس اوربجٹ کی منظوری دینے کے ساتھ ساتھ یہ تجویز بھی پیش کی کہ بجٹ سے متعلق تمام دستاویزات کوکتابیشکل دے کر سنڈیکیٹ میں پیش کیاجائے اجلاس میں سنڈیکیٹ کے اجلاس منعقدہ 3 اپریل 2023ء کی قراردادوں پر عمل درآمد کی رپورٹ کی منظوری اور روداد کی توثیق کی گئی جبکہ اکیڈمک کونسل کے اجلاس منعقدہ 4؍ اکتوبر اور خصوصی اجلاس 14؍ نومبر 2022ء کی رودادوں کی توثیق کی گئی۔ شعبہ کیمیکل انجینئرنگ میں ڈاکٹر محمد یاسر،شعبہ بین الاقوامی تعلقات میں ڈاکٹرنعیم احمد،کمپیوٹرسائنس میں ڈاکٹر صادق علی خان،ایگری کلچر اینڈ ایگری بزنس مینجمنٹ میں ڈاکٹر محمد فہیم اکبر،لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس میں ڈاکٹر رفعت پروین صدیقی،سوشل ورک میں ڈاکٹر ندیم اللہ اورشعبہ ٹیچرایجوکیشن میں ڈاکٹر صفیہ عروج کی بطور صدورشعبہ جات جبکہ ڈاکٹر ظفرایچ زیدی نیشنل سینٹر فارپروٹیومکس میں ڈاکٹر زہرہ منظوراورانسٹی آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں پروفیسرڈاکٹر جاوید اقبال کی بطور ڈائریکٹر تین سال کی مدت کے لئے تقرری کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں شعبہ عربی،شعبہ نفسیات، نباتیات، معاشیات، جرمیات، سینٹر آف ایکسلینس فارویمنز اسٹڈیز، سینٹر فار پلانٹ کنزرویشن، فعلیات، سماجی بہبود اور شعبہ فارسی کے سلیکشن بورڈزکی سفارشات کی منظوری دی گئی۔

About author