گھر بیٹھے رابطہ ایپلی کیشن  کے ذریعے  ٹرین کے ٹکٹ حاصل کریں

گھر بیٹھے رابطہ ایپلی کیشن کے ذریعے ٹرین کے ٹکٹ حاصل کریں


کراچی ( اے آئی اے ) گھر بیٹھے رابطہ ایپلی کیشن کے ذریعے ٹرین کے ٹکٹ حاصل کریں تفصیلات کے مطابق گھر بیٹھے ٹرین کے ٹکٹ جاری کرنے والی رابطہ ایپلی کیشن فعال کردی گئی ہے اس ضمن میں تمام بڑے ریلوے اسٹیشنز پر ٹکٹ وینڈنگ مشینیں نصب کر دی گئی ہیں۔ ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق نگراں وزیر ریلوے شاہد اشرف تارڑ نے بدھ کواس ایپلی کیشن کا افتتاح کیا، اس موقع پر چیئرمین ریلوے مظہر علی شاہ اور سی ای او عامر علی بلوچ بھی موجود تھے جس کے ذریعے فی الحال صرف ’’گرین لائن اور 2ریل کاروں‘‘ کے لیے بکنگ کی جاسکے گی، تاہم اگلےچند ہفتوں میں دیگر ٹرینوں کو بھی اس ایپلی کیشن پر منتقل کردیا جائے گا۔ رابطہ ایپلی کیشن سے مسافر نہ صرف ٹکٹ بلکہ ہوٹل، کھانے اور ٹیکسی کی بکنگ بھی کر سکیں گے، بعد ازاں ریلوے ہیڈکوارٹرز میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے ریونیو اور فریٹ ٹرینوں کی تعداد میں اضافے پر انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہااورہدایت کی کہ آمدنی کا ہدف پورا کیا جائے۔نگراں وزیر کو ریلوے تنصیبات شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبے پر اپ ڈیٹ دی گئی۔

About author