شیوسینا کی ایک بار پھر غلام علی کو دھمکیاں

شیوسینا کی ایک بار پھر غلام علی کو دھمکیاں

ghulam_ali

اسلام آباد    (اے آ ئی اے )     بھارتی انتہا پسند تنظیم شیو سینا نے گلوکار غلام علی خان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر غلام علی خان نے کیرالا میں کنسرٹ کیا تو انہیں  سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ پٹھان کوٹ حملے پر فضا سوگوار ہے اور لوگوں میں شدید غم و غصے کی لہر ہے اور اگر کنسرٹ ہوا تو اچھا نہیں ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نامور گلوکار اور پوری دنیا میں غزل کے بادشاہ کے نام سے پہچانے جانے والے استاد غلام علی خان ان دنوں بھارت کے دورے پر ہیں اور انہوں نے کیرالا میں 15 اور 17 جنوری کو موسیقی کا پروگرام کرنا تھا لیکن بھارتی انتہا پسند تنظیم شیو سینا اپنی انتہا پسندی کی روایت برقرار رکھتے ہوئے گلوکار غلام علی کو سنگین نتائج کی دھمکی دے دی ہے۔

About author