صددر کوآپریٹو مارکیٹ میں آگ لگنے سے سینکڑوں دکانیں متاثر
— November 15, 2021
کراچی ( اے آئی اے ) صددر کوآپریٹو مارکیٹ میں آگ لگنے سے سینکڑوں دکانیں متاثر ہوئی ہیں جبکہ کوآپریٹو مارکیٹ کے تاجروں نے دعوی کیا ہے کہ مارکیٹ میں جلنے والی دکانوں کی تعداد 500 تک پہنچ گئی ہے تاجروں کا کہنا تھا کہ گودام بھی جلے ہیں ، مارکیٹ 90 فیصد جل چکی ہے اب تاجر مارکیٹ سے اپنا بچا کچا سامان نکال رہے ہیں کوآپریٹو مارکیٹ کے تاجروں نے بتایا کہ بلڈر نے 1990 ء سے عمارت مکمل نہیں کی تھی اور صددر کوآپریٹو مارکیٹ میں پارکنگ پر بھی تنازعہ تھا تاجروں نے نقصان کا تخمینہ 5 سے 10 ارب روپے بتایا ہے