صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے  دھابیجی ایکسپریس کا افتتاح کردیا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دھابیجی ایکسپریس کا افتتاح کردیا

کراچی ( اے آئی اے ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دھابیجی ایکسپریس کا افتتاح کردیا تفصیلات کے مطابق کراچی سٹی سٹیشن سے دھابیجی تک چلنے والی ٹرین کی افتتاحی تقریب سٹی اسٹیشن پر منعقد ہوئی صدر مملکت نے ربن کاٹ کر دھابیجی ایکسپریس کا افتتاح کیا تقریب میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید سمیت ریلوے افسران بھی شریک تھے ۔ ریلوے حکام کے مطابق کراچی سٹی اسٹیشن سے دھابیجی کے لیئے لوکل ٹرین صبح 7 بجے اور شام پونے 6 بجے روانہ ہوگی جبکہ دھابیجی سے کراچی سٹی کے لیئے صبح 6 بجے اور شام 5 بجے روانہ ہوگی۔ ٹرینیں ڈرگ روڈ , ڈرگ کالونی , ملیر سٹی , لانڈھی اور بن قاسم اسٹیشنوں پر رکیں گی۔ ٹرین کا روٹ 65 کلومیٹر پر محیط ہوگا اس کے ذریعے روزانہ ہزاروں افراد سفری سہولیات حاصل کرسکیں گے کم از کم ٹکٹ 25 روپے اور زیادہ سے زیادہ 80 روپے ہوگا۔ صدر مملکت نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ٹرانسپورٹ کا مسئلہ بہت پرانا ہے پاکستان کے سوا ریلوے نے دنیا میں ہر جگہ ترقی کی ہے. انہوں نے کہا کہ یہاں سب سے اچھا اور خوبصورت نظام ٹرین سروس کا تھا جو بدقسمتی سے بند ہوچکا ہے اب 80فیصد سے زائدمال برداری سڑک کے راستے ہوتی ہے محکمہ ریلوے 50سے 60فیصدمال برداری سڑک سے ٹرین پر منتقل کرے. ان کا کہنا تھا کہ امید کرتے ہیں ریلوے کا نظام بہت جلدبہتر ہوگا۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ 12سال قبل بھی میں نے لانڈھی سے ٹرین چلائی تھی جو بدقسمتی سے ہنگاموں کی نذر ہو گئی ہمارے پاس وسائل کی کمی ہے اس ریلوے کو لوٹا گیا , ریلوے میں بڑی صلاحیت ہے ، ریلوے کے لوگ معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ، ریلوے کے 7 ڈویژنل ہیڈکوارٹرز ہیں آٹھواں گوادر کو بنا رہے ہیں , ساتوں ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں وائی فائی سروس بحال کر دی ہے ، ایک سال کے اندر ریلوے کو خسارے سے نکال کر دکھائیں گے جس دن پاکستان میں فریٹ ٹرین چل پڑی اس دن پاکستان کی معیشت کا پہیہ چل پڑے گا لوکل ٹرین کا کرایہ 70روپے کیا جائے گا حیدر آباد کراچی 3ٹرینیں چلائیں ریلوے کو چلانے کیلئے مزید کام کریں گے

About author