جمعیت علمائے اسلام ( س ) کے سربراہ مولانا سمیع الحق قاتلانہ حملے میں شہید

جمعیت علمائے اسلام ( س ) کے سربراہ مولانا سمیع الحق قاتلانہ حملے میں شہید

اسلام آباد ( اے آئی اے ) جمعیت علمائے اسلام ( س ) کے سربراہ مولانا سمیع الحق قاتلانہ حملے میں شہید ہو گئے ہیں تفصیلات کے مطابق مولانا سمیع الحق کی موت سینے پر لگنے والے چاقو سے ہوئی حملے کی اطلاع ان کے گھر پر کام کرنے والے ملازم نے دی مولانا سمیع الحق کے صاحبزادے مولانا حامد الحق نے اپنے والد پر قاتلانہ حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ والد عصر کی نماز کے بعد اپنے کمرے میں آرام کر رہے تھے حملہ آور نے گھر میں گھس کر چاقو سے ان پر حملہ کیا اس وقت ان ڈرائیور اور گن مین باہر گئے ہوئے تھے دونوں واپس آئے تو وہ شہید ہوچکے تھے وقوعہ کے وقت مولانا سمیع الحق گھر پر ڈرائیور اور ایک ملازم کے ساتھ رہ رہے تھے مولانا سمیع الحق کو زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ وہ دم توڑ گئے پولیس نے ملازمین کو تفتیش کیلئے حراست میں لے لیا ہے ان کے گھریلو ملازم نے پولیس کو دیئے گئے اپنے بیان میں بتایا کہ میں گھر سے باہر سامان لینے گیا ہوا تھا واپس آیا تو مولانا سمیع الحق کے سینے پر چاقو لگا ہوا تھا مولانا سمیع الحق جمیعت علمائے اسلام ( س ) کے سربراہ تھے وہ 18 دسمبر 1937ء مین اکوڑہ خٹک میں پیدا ہوئے۔ مولانا سمیع الحق 2 بار 1985ء سے 1991ء اور 1991ء سے 1997ء تک سینیٹر رہ چکے ہیں۔ مولانا سمیع الحق دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین تھے مولانا جامع حقانیہ اکوڑہ خٹک کے مہتم رہے ہیں

About author