صوبائی محتسب اعلیٰ کے تقرر کا اختیار وزیر اعلیٰ کو دینے کی منظوری

صوبائی محتسب اعلیٰ کے تقرر کا اختیار وزیر اعلیٰ کو دینے کی منظوری

 

کراچی ( اے آئی اے ) صوبائی محتسب اعلیٰ کے تقرر کا اختیار گورنر سے  لے کر وزیر اعلیٰ کو دینے کی منظوری تفصیلات کے مطابق سندھ کابینہ نے صوبائی محتسب کے ایکٹ 1991 میں ترمیم منظور کرلی ہے جس کے تحت صوبائی محتسب اعلیٰ کی تقرری اب گورنر کے بجائے وزیراعلیٰ سندھ کریں گے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے سندھ کابینہ کے اجلاس میں صوبائی محتسب کے ایکٹ 1991 ء میں ترمیم منظور کر لی گئی اس ترمیم کے تحت صوبائی محتسب اعلیٰ کی تقرری وزیر اعلیٰ سنده سید مراد علی شاہ کریں گے سندھ کابینہ کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا اور پنجاب میں بھی صوبائی محتسب کی تقرری وزیراعلیٰ کرتا ہے سندھ کابینہ نے اسلحہ لائسنس کو کمپیوٹرائز کرنے کیلئے 31 دسمبر کی مہلت دینے , اسلام کوٹ تھر کے رہائشیوں کو 100 میگاواٹ بجلی مفت فراہم کرنے , صوبائی محتسب کے تقرر کا اختیار گورنر سے لے کر وزیراعلیٰ کو دینے اور گاڑیوں کی رجسٹریشن بک کی جگہ ایم وی آر اسمارٹ کارڈ جاری کرنے کی منظوری بهی دی , کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ پنشنرز کی بائیومیٹرک ہوگی تاکہ ان کی توثیق کی جاسکے اور اگر گھوسٹ پنشنرز ہیں تو انہیں ختم کیا جائے اجلاس میں پاور ڈسٹریبیوشن کمپنیز کی غفلت , جس کی وجہ سے حالیہ بارشوں میں 23 انسانی جانیں ضائع ہوئیں، گہری تشویش کا اظہار کیا کابینہ نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی جانب سے میڈیکل کالجز کے انٹری ٹیسٹ لینے کے فیصلے کو صوبائی معاملات میں مداخلت قرار دیا کابینہ نے بھارت کی جانب سے کشمیر میں کلسٹر بم کے استعمال کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور وفاقی حکومت سے گذارش کی ہے بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کرکے اس معاملہ پر سخت ردعمل دیا جائے

About author