بارشوں سے کراچی میں بجلی بریک ڈاؤن اور ہلاکتوں کی تحقیقات کا فیصلہ

بارشوں سے کراچی میں بجلی بریک ڈاؤن اور ہلاکتوں کی تحقیقات کا فیصلہ

 

اسلام آباد ( اے آئی اے ) بارشوں سے کراچی میں بجلی بریک ڈاؤن اور ہلاکتوں کی تحقیقات کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتهارٹی ( نیپرا )  نے کراچی اور حیدرآباد میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں بجلی بریک ڈاؤن اور ہلاکتوں کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتهارٹی ( نیپرا ) کی تحقیقاتی ٹیم میں ڈائریکٹر جنرل ( ایم اینڈ ای ) , ڈپٹی ڈائریکٹر ( اسٹینڈرڈز ) , ڈپٹی ڈائریکٹر ( ٹیک )اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ( اسٹینڈرڈز ) شامل ہیں کمیٹی حالیہ بارشوں کے دوران بجلی کے حوالے سے مسائل کاجائزہ لے گی , ٹیم حقائق کا جائزہ لینے کے بعد تفصیلی رپورٹ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتهارٹی ( نیپرا )کو پیش کرے گی نیپرا کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اتھارٹی نے حالیہ بارشوں سے کراچی میں بجلی کی فراہمی معطل اور ہلاکتوں کا معاملہ پر تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے , نیپرا کی تکنیکی ٹیم حقائق جاننے کے لئے کے الیکٹرک کے دفاتر کا دورہ کرے گی , اس کے علاوہ نیپرا کی چار رکنی ٹیم کے الیکٹرک کے علاوہ حیسکو دفاتر کادورہ بھی کرے گی

About author