طوفانی بگولوں سے امریکہ میں معمولات زندگی درہم برہم
— December 11, 2023
واشنگٹن ( اے آئی اے ) طوفانی بگولوں سے امریکہ میں معمولات زندگی درہم برہم تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ٹینیسی میں طوفانی بگولوں معمولات زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئے ہیں طوفانی بگولوں کی زد میں آکر کافی افراد ہلاک ہوگئے ہیں ٹینیسی میں طوفانی بارشوں کے بعد بگولوں نے نہ صرف املاک کو شدید نقصان پہنچایا اور بجلی کا نظام منقطع ہوگیا ہے رپورٹ کے مطابق طوفانی بگولوں سے بجلی کے تار گر گئے اور 80 ہزار کے قریب گھرانے بجلی سے محروم ہوگئے ہیں ۔ حکام نے شہریوں سے باہر نہ نکلنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کے تاروں سے دور ریں ریاست ٹینیسی کے کئی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جب کہ اسپتالوں، فائر بریگیڈ اور بلدیاتی اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے ۔میونسپل گورنمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ طوفانی بارشوں کے باعث کئی سڑکیں تباہ ہوگئیں جن کی مرمت کا کام جاری ہے۔