این ایچ ایس نے خون کے عطیات کیلئے اپیل کردی
— December 11, 2023
لندن ( اے آئی اے ) این ایچ ایس نے خون کے عطیات کیلئے اپیل کردی تفصیلات کے مطابق این ایچ ایس نے خون کے عطیات دینے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ موسم سرما کے دوران مریضوں کی تعداد میں اضافہ پر متوقع ضروریات کے پیش نظر ہسپتالوں میں خون کے اسٹاک میں اضافہ کرنے کیلئے فوری طور پر زیادہ سے زیادہ خون کے عطیات جمع کرائیں این ایچ ایس کے مطابق اس سال ہسپتالوں کو گزشتہ سال کے مقابلے میں ایک ہزاریونٹ زیادہ خون کی ضرورت ہوگی۔ این ایچ ایس نے ہر سال کم و بیش 1.45 ملین یونٹ جمع کرنے کا ہدف بنایا ہوا ہے۔ اس ہدف کو پورا کرنے کیلئے خون کاعطیہ دینے والے کم وبیش 2 لاکھ نئے ڈونرز کی ضرورت ہے۔ این ایچ ایس میں بلڈ ڈونرز ایکسپرینس کے ڈائریکٹر مارک چیمبر کرسمس پر زندگی بچانے والے خون کی طلب کم نہیں ہوگی مسٹر چیمبر نے ان لوگوں سے بھی خون کا عطیہ دینے کی اپیل کی ہے جنہوں نے آج تک کبھی خون کا عطیہ نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ خون کا عطیہ دینے سے کم از کم 3 جانیں بچاناممکن ہو سکتا ہے۔ این ایچ ایس نے خون کا عطیہ دینے کا وعدہ کرنے کے باوجود کسی وجہ سے خون کا عطیہ دینے کیلئے نہ آسکنے والے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ نہ آسکنے کی پیشگی اطلاع دیں تاکہ ان کی جگہ دوسرے ڈونرز کو دی جاسکے۔ انہوں نے سیاہ فام لوگوں سے خاص طور پر خون کے عطیات دینے کی اپیل کی ہے کیونکہ سیکل سیل کے مریضوں کو ان کے قسم کے خون کی ضرورت ہوتی ہے۔