طیب ترین مستعفی , اکرام سہگل چیئرمین کے الیکٹرک منتخب
— January 20, 2019کراچی ( اے آئی اے ) طیب ترین مستعفی ہوگئے , اکرام سہگل چیئرمین کے الیکٹرک منتخب تفصیلات کے مطابق چیئرمین کے الیکٹرک طیب ترین گذشته روز اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں جس کے بعد کے الیکٹرک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے اکرام سہگل کو نیا چیئرمین کے الیکٹرک منتخب کرلیا گیا ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا نو منتخب چیئرمین کے الیکٹرک اکرام سہگل 40 سال سے زائد کاروباری تجربہ رکھتے ہیں اور پاتھ فائنڈر گروپ پاکستان کے چیئرمین بهی ہیں اکرام سہگل کئی کتابوں کے مصنف اور دفاعی تجزیه نگار بھی ہیں اور افواج پاکستان میں خدمات بهی سرانجام دے چکے ہیں