لاہور سمیت پنجاب بهر میں ساہیوال واقعہ پر عوام کا احتجاج 

لاہور ( اے آئی اے ) لاہور سمیت پنجاب بهر میں ساہیوال واقعہ پر جاں بحق افراد کے لواحقین اور عوام کا احتجاج تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران مارے جانے والے افراد کے لواحقین اور اہل علاقہ سراپا احتجاج ہیں مظاہرین نے چونگی امر سدھو کے مقام پر ٹائر جلا کر اور رکاوٹیں کھڑی کر کے فیروزپور روڈ بلاک کر دی جس سے ٹریفک مکمل طور پر بلاک ہو گئی لاہور کے علاوہ پنجاب کے مختلف شہروں میں ساہیوال واقعہ پر عوام  نے احتجاج کرتے ہوئے ملوث سیکیورٹی اہلکاروں کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ساہیوال واقعہ بربریت کی بدترین مثال ہے ملوث سیکیورٹی اہلکاروں کو سخت سے سخت سزا ہونی چاہیے۔ مظاہرے میں شامل بچے بھی واقعہ پر افسوس اور غم کا اظہار کرتے نظر آئے مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ اختیارات سے تجاوز کرنے والے سیکیورٹی اہلکاروں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ مظاہرین نے مذاکرات کے لیئے آنے والے پولیس اہلکاروں کو دھکے دئیے پولیس اہلکاروں کو بھاگ کر اپنی جان بچانی پڑی مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس نے بربریت کی انتہا کر دی معصوم بچوں کے سامنے ان کے والدین کو گولیاں ماریں گئیں مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہر ادارے کو اپنی حدود اور قوانین کا پاس رکھنا چاہئے

About author