عالمی سطح پر پانی کے بحران کا خدشہ

عالمی سطح پر پانی کے بحران کا خدشہ

برسلز ( اے آئی اے ) عالمی سطح پر پانی کے بحران کا خدشہ گلوبل کمیشن آن دی اکنامکس آف واٹر کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا کی 50 فیصد آبادی کو پہلے ہی پانی کی قلت کا سامنا ہے اور موسمیاتی بحران بدترین ہونے سے یہ تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ بہت زیادہ طلب کے مطابق اس دہائی کے آخر تک تازہ پانی کی سپلائی میں 40 فیصد کمی آسکتی ہے کیونکہ دنیا کے پانی کے سسٹمز کو بہت زیادہ دباؤ کا سامنا ہے۔اگر فوری طور پر پانی کے ذرائع کے استعمال کے حوالے سے ہنگامی اقدامات نہ کیے گئے تو آئندہ 25 برسوں میں آدھی سے زیادہ دنیا میں خوراک کی پیداوار کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں رپورٹ کے مطابق ویسے تو ایک فرد کو صحت اور صفائی کے لیے روزانہ 50سے 100لیٹر پانی کی ضرورت ہوتی ہے مگر اچھی زندگی اور مناسب غذائیت کے لیے ایک فرد کو روزانہ 4 ہزار لیٹر پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔بیشتر خطوں میں پانی کی اتنی مقدار کا حصول مقامی طور پر ممکن نہیں ہوتا تو لوگوں کو خوراک، ملبوسات اور دیگر اشیا کی ضروریات پوری کرنے کے لیے تجارت پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ دنیا بھر میں 2 ارب سے زائد افراد کو پینے کے محفوظ پانی تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ 3.6ارب افراد کو محفوظ نکاسی آب تک رسائی حاصل نہیں۔رپورٹ کے مطابق روزانہ ایک ہزار بچے صاف پانی تک رسائی نہ ہونے کے باعث انتقال کر جاتے ہیں۔

About author