گھروں کو گرم رکھنے کیلئے الیکٹرک وال پیپرز کا استمال شروع

گھروں کو گرم رکھنے کیلئے الیکٹرک وال پیپرز کا استمال شروع

گلاسگو ( اے آئی اے ) گھروں کو گرم رکھنے کیلئے الیکٹرک وال پیپرز کا استمال شروع تفصیلات کے مطابق گلاسگو یونیورسٹی اور سٹریٹھ کلائیڈ یونیورسٹی کے تعاون سے اسکاٹش ہائوسنگ ایسوسی ایشن ایک ایسے پائلٹ پراجیکٹ پر کام کر رہی ہے جہاں الیکٹرک وال پیپرز کو مکانات گرم کرنے کے لئے لگایا جا رہا ہے اور یہ ایک سے تین منٹ کے دوران کمرے کو مکمل گرم کر دیتے ہیں۔ ہائوسنگ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ جن فلیٹس میں یہ الیکٹرک وال پیپر لگائے ہیں وہاں کے کرایہ داروں سے ہمیں بہت مثبت رپورٹس ملی ہیں۔ یہ منصوبہ نہ صرف سینٹرل ہیٹنگ کے متبادل کے طور پر سستا ہے بلکہ ماحول دوست بھی ہے۔ الیکڑک وال پیپر کا یہ منصوبہ مستقبل کے لئے پوری دنیا کے لئے اہمیت کا حامل ہے۔

About author