عزیر بلوچ سے تفتیش کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی

عزیر بلوچ سے تفتیش کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی

 

 

 

SONY DSC

کراچی  ( اے آئی اے )  حکومت سندھ  نے عزیر بلوچ سے تفتیش کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے ۔ محکمہ داخلہ سندھ نے ہدایت کی ہے کہ آئی جی پولیس  جے آئی ٹی کیلئے ایس ایس پی عھدے کا افسرنامزد کریں۔  جے آئی ٹی میں حساس ادارے ، رینجرز، ایف آئی اے بھی شامل ہیں۔ عزیر بلوچ  سے 15 روز میں تفتیش مکمل کر کے رپورٹ دی جائے گی ۔ وزارت داخلہ نے ہدایات وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی طرف سے عزیر بلوچ پر جے آئی ٹی تشکیل کیلئے سمری پر دستخط دیئے جانے کے بعد دی گئیں۔ سمری کے مطابق جے آئی ٹی کا سربراہ ایس ایس پی رینک کا افسر ہوگا۔

About author