پاکستان میں پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی
— February 17, 2016
کراچی ( اے آئی اے ) پاکستان بھر میں فی کلو مرغی کا گوشت ایک ہفتے کے دوران 70 روپے فی کلو تک سستا ہو گیا ہے ۔ آل پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ہفتے کے دوران کراچی میں زندہ مرغی 40 روپے کمی سے 116 روپے کلو جبکہ گوشت 190 روپے کلو ہوچکا ہے ، اسی طرح لاہور میں زندہ مرغی 40 روپے کمی سے 120 روپے اور گوشت 200 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے ۔اس کے علاوہ پشاور اور کوئٹہ میں زندہ مرغی 120 روپے اور گوشت 200 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے ۔ ایسوسی ایشن کے مطابق سردی بڑھنے اور شادی بیاہ کی تقریبات میں کمی کے سبب پولٹری مصنوعات کی طلب میں کمی دیکھی گئی ہے جسکے باعث اسکی قیمتوں میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ جبکہ فی درجن انڈے 95 روپے کےحساب سے بک رہے ہیں ۔