عوامی خدمات کی فہرست میں فضائیہ روتھ فا ؤ میڈیکل کالج قابل قدر اضافہ ثابت ہوگا ، صدرمملکت
— February 5, 2020
کراچی ( اے آئی اے ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کراچی میں نئے تعمیر شدہ فضائیہ روتھ فا ؤ میڈیکل کالج ( ایف آر پی ایم سی )کا افتتاح کر دیا ہے کالج کے افتتاح کے موقع پر خطاب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا عوامی خدمات کی فہرست میں فضائیہ روتھ فا ؤ میڈیکل کالج قابل قدر اضافہ ثابت ہوگا صدر مملکت نے کالج کے مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کیا پاک فضائیہ کے اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت کی آمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ان کا استقبال کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان میڈیکل کونسل کے معیار کے عین مطابق ریکارڈ وقت میں اس شاندار منصوبے کی تکمیل پر ٹیم ممبران کی انتھک کوششوں کو سراہا انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ تعمیرملت کے پروگراموں بالخصوص صحت اور تعلیم کے شعبوں میں نمایاں کردار ادا کررہی ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاک فضائیہ کی عوامی خدمات کی فہرست میں یہ کالج ایک قابل قدر اضافہ ثابت ہوگا بعد ازاں مہمان خصوصی نے میڈیکل کالج کی تختی کی نقاب کشائی کی او ر اس منصوبے کی کامیابی کے لئے دعا کی انہوں نے کالج کے مختلف شعبہ جات کا بھی دورہ کیا اور فیکلٹی اور پیرامیڈیکل اسٹاف سے گفتگو کی کالج کی افتتاحی تقریب میں پرنسپل اسٹاف آفیسرز اور اعلیٰ سول و فوجی عہدیدار بھی شریک تھے پی اے ایف اسپتال فیصل اور پی اے ایف اسپتال مسرور اس کالج کے ساتھ بطور ٹیچنگ اسپتال منسلک ہونگے اس کے علاوہ جدید ترین سہولیات سے آراستہ ڈائیگنوسٹک سینٹر بھی ہے جس میں ایم آر آئی ، سی ٹی اسکین ، ڈیجیٹل ایکسرے ، میموگرافی کی سہولیات شامل ہیں اس اسپتال میں ہیماٹولوجی ، سیرولوجی ، کیمیکل پیتھالوجی ، بلڈ بینک ، مائیکرو بیالوجی ، کلینیکل پیتھالوجی اور ہسٹوپیتھالوجی کی سہولیات سے لیس جدید لیبارٹری بھی موجود ہے