اداروں کو بہتر بنانے کیلۓ افراد کی سلیکشن اور ان کی پیشہ ورانہ تربیت کو بہتر بنانا ضروری ہے  ، آئی جی موٹروے اے ڈی خواجہ

اداروں کو بہتر بنانے کیلۓ افراد کی سلیکشن اور ان کی پیشہ ورانہ تربیت کو بہتر بنانا ضروری ہے ، آئی جی موٹروے اے ڈی خواجہ

شیخوپورہ ( اے آئی اے ) اداروں کو بہتر بنانے کیلۓ افراد کی سلیکشن اور ان کی پیشہ ورانہ تربیت کو بہتر بنانا ضروری ہے ان خیالات کا اظہار انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس اے ڈی خواجہ نے موٹروے ٹریننگ کالج شیخوپورہ میں جونیئر پٹرول افسران کی 9 ویں پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا موٹروے پولیس کی کامیابی کا راز بھی افسران کی معیاری اور جدید خطوط پر پیشہ ورانہ تربیت ہے ، موٹرو ے ٹریننگ کالج شیخوپورہ دنیا کا جدید ترین کالج ہے یہاں سے تربیت حاصل کرنے والا کسی بھی جگہ ناکام نہیں ہوگا 9ویں پاسنگ آئوٹ میں پاس آئوٹ ہونے والے کل 409 جونیئر پٹرول افسران میں36 خواتین بھی شامل ہیں انہوں نے کہا ڈی آئی جی محبوب اسلم اوران کی ٹیم اپنے فرائض کی ادائیگی پوری ایمانداری سے کررہی ہے

About author