عید پر نئے کرنسی نوٹوں کیلئے ایس ایم ایس سروس کا آغاز
— May 20, 2019
اسلام آباد ( اے آئی اے ) عید پر نئے کرنسی نوٹوں کیلئے ایس ایم ایس سروس کا آغاز تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے ذریعے عوام کو نئے کرنسی نوٹوں کے اجراء کے لیئے ایس ایم ایس سروس کا آغاز کردیا ہے عوام کو اس سہولت سے فائدہ فراہم کرنے کیلئے پاکستان بھر کے 142 شہروں میں 1702 ای برانچز اور ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے 16 فیلڈ دفاتر کے ذریعے خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا نئے نوٹ حاصل کرنے کے خواہش مند فرد کو اپنا 13 ہندسوں والا کمپوٹرائز شناختی کارڈ نمبریا سمارٹ کارڈ نمبر لکھنے کے بعد سپیس دے کر مطلوبہ ای برانچ کی آئی ڈی لکھ کر 8877 پر بھیجنا ہوگا بھیجنے والے فردکو ایک ایس ایم ایس موصول ہوگا جس میں اس کا ریڈیمشن کوڈ , ای برانچ کا پتہ اور کوڈ کے موثر ہونے کا عرصہ لکھا ہوگا صارف شناختی کارڈ کی کاپی اور کوڈ دکھا کر متعلقہ بینک سے 10 روپے کے تین پیکٹ اور 50 ، 100 روپے کا ایک ایک پیکٹ لے سکتا ہے یہ سلسلہ 31 مئی تک جاری رہے گا