گلشن اقبال میں کھدائی کے دوران لائن پھٹنے سے فراہمی آب متاثر

گلشن اقبال میں کھدائی کے دوران لائن پھٹنے سے فراہمی آب متاثر

 

کراچی ( اے آئی اے ) گلشن اقبال میں کھدائی کے دوران لائن پھٹنے سے فراہمی آب متاثر تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کا عملہ گذشته شب گلشن اقبال بلاک 19 میں گرڈ اسٹیشن کے قریب ترقیاتی کام کیلئے کھدائی کر رہا تھا کہ اس دوران کراچی واٹر بورڈ کی وہاں سے گذرنے والی 84 انچ قطر کی پائپ لائن پھٹ گئی پانی کی لائن پھٹنے کی اطلاع ملتے ہی کراچی واٹر بورڈ کے  ایم ڈی انجینئر اسد الله خان  نے واٹر بورڈ کے  انجینئرز اور عملے کو مطلوبہ مشینری کے ساتھ فوری وقوعہ پر پہنچنے کی ہدایات دیں پانی کی لائن پھٹ جانے کی وجه سے کراچی شہر کے بعض علاقوں کو پانی کی فراہمی جزوی متاثر ہوئی ہے کراچی واٹر بورڈ کے عملے نے متاثرہ لائن سے پانی کی فراہمی بند کرا دی اور فوری طور پر لائن کی مرمت شروع کردی ہے جلد مرمت کا کام مکمل کر کے لائن میں پانی چھوڑ دیا جائے گا

About author