غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کے الیکٹرک سمیت پانچ کمپنیوں پر جرمانہ
— April 5, 2024
اسلام آباد ( اے آئی اے ) غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کے الیکٹرک سمیت پانچ کمپنیوں پر جرمانہ تفصیلات کے مطابق نیپرا نے موسم گرما میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے معاملے میں کے الیکٹرک سمیت بجلی کی تقسیم کار پانچ کمپنیوں پر 25 کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا۔پانچوں کمپنیوں پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا الزام ثابت ہوگیا، کے الیکٹرک سمیت بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں صارفین کو بجلی فراہم کرنے میں ناکام رہیں‘نیپرا نے کے الیکٹرک، سیپکو،کیسکو، پیسکو اور حیسکو پر جرمانے عائد کردئیے جس میں ہر کمپنی پر پانچ پانچ کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔