قومی ادارہ امراض قلب سے سال  2020 میں 8 لاکھ سے زائد مریضوں نے علاج کرایا ، پروفیسر ڈاکٹر ندیم قمر

قومی ادارہ امراض قلب سے سال 2020 میں 8 لاکھ سے زائد مریضوں نے علاج کرایا ، پروفیسر ڈاکٹر ندیم قمر

کراچی ( اے آئی اے ) قومی ادارہ امراض قلب سے سال 2020 میں 8 لاکھ سے زائد مریضوں نے علاج کرایا تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ امراض قلب این آئی سی وی ڈی کراچی سے سال 2020 میں 8 لاکھ سے زائد مریضوں نے علاج کرایا ہے جبکہ این آئی سی وی ڈی ہیلتھ کیئر نیٹ ورک کے 10 اسپتالوں اور 18 چیسٹ پین یونٹس سے مجموعی طورپر 15 لاکھ 70 ہزار 617 مریضوں نے استفادہ کیا ہے قومی ادارہ امراض قلب کے امنتظم اعلی پروفیسر ڈاکٹر ندیم قمر کے مطابق ان کے پاس ہاسپٹل مینجمنٹ کا انتہائی مستعد اور تربیت یافتہ عملہ دن رات اسپتال اور مریضوں کی خدمت میں مصروف ہے قومی ادارہ امراض قلب کے اعداد وشمار کے مطابق این آئی سی وی ڈی کراچی میں 8 لاکھ 48 ہزار 470 مریض علاج کی غرض سے آئے ، جبکہ لاڑکانہ، ٹنڈو محمد خان ، حیدرآباد، سیہون ، سکھر ، نواب شاہ ، مٹھی ، خیر پور اور لیاری میں قائم سیٹلائٹ سینٹرز میں 5 لاکھ 57 ہزار 580 مریض معائنے کے لئے آئے ، گلشن چورنگی ، ملیر ہالٹ ، قیوم آباد چورنگی ، ناگن چورنگی ، آئی آئی چندریگر روڈ ، جیکب آباد ، عمر کوٹ ، گھوٹکی ودیگر علاقوں میں چیسٹ پین یونٹس میں 1 لاکھ 64 ہزار 567 مریضوں نے سینے میں فوری درد کی شکایت پر ابتدائی طبی امداد حاصل کی ہے این آئی سی وی ڈی میں 3لاکھ 22 ہزار 512 مریض او پی ڈی میں آئے ، 5 لاکھ 10ہزار 136 کو ایمرجنسی میں لایا گیا ، 5ہزار 212 ارلی انویسیو ، 14 ہزار 20 پرائمری پی سی آئی ، 2 ہزار 85 الیکٹیو انجیو پلاسٹی ، 8 ہزار 795 انجیوگرافی ، 566 پیڈز کیتھ انٹروینشن ، 1 ہزار 767 اوپن ہارٹ سرجریز کی گئیں ، جبکہ 5 لاکھ57 ہزار 414 ای سی جیز اور 12 لاکھ 8 ہزار 329 لیبارٹری ٹیسٹ کیے گئے ہیں

About author