ڈاؤ یونیورسٹی بین الاقوامی طبی تعلیمی اداروں کی طرز پر بہترین انداز میں کام کر رہی ہے ، سید مراد علی شاہ

ڈاؤ یونیورسٹی بین الاقوامی طبی تعلیمی اداروں کی طرز پر بہترین انداز میں کام کر رہی ہے ، سید مراد علی شاہ

کراچی ( اے آئی اے ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے تحت سندھ انفیکشیئس ڈیزیز اسپتال نیپا چورنگی گلشن اقبال کا دورہ کیا وزیراعلیٰ سندھ نے مریضوں سے ملاقات بھی کی اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سعید قریشی اور عملہ بھی موجود تھا وزیراعلیٰ نے اسپتال کی کارکردگی اور مریضوں کو دی جانے والی سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور اسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو علاج کی ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے انہوں نے کہا ڈاؤ یونیورسٹی بین الاقوامی طبی تعلیمی اداروں کی طرز پر بہترین انداز میں کام کر رہی ہے حکومت ڈاؤ یونیورسٹی سے مکمل معاونت کرے گی قبل ازیں وزیر اعلیٰ سندھ نے ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا کیمپس میں ڈاؤ بائیو فارما سیوٹیکل مینو فیکچرنگ فیسیلٹی اور ڈاؤ ریسرچ اینڈ ڈائیگنوسٹک کمپلیکس کے افتتاح کے بعد خطاب میں یونیورسٹی کے دو مختلف پروجیکٹس کیلئے چار سو ملین (چالیس کروڑ) روپے گرانٹ دینے کا اعلان کیا ہے

About author