لبنانی وزیر اعظم حسن دیاب نے کابینہ سمیت استعفٰی دیدیا
— August 11, 2020
بیروت ( اے آئی اے ) لبنانی وزیر اعظم حسن دیاب نے کابینہ سمیت استعفٰی دیدیا تفصیلات کے مطابق بیروت میں دھماکوں اورشدید مظاہروں کے بعد لبنانی وزیر اعظم حسن دیاب نے کابینہ سمیت استعفٰی دیے دیا ہے وزیراعظم کے استعفیٰ سے ملک میں سیاسی بحران اور شدید ہوگیا ہے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے کابینہ کے چار ارکان پہلے ہی مستعفی ہوچکے تھے جبکہ پیر کی دوپہر کابینہ اجلاس میں دیگر وزرا نے بھی مستعفی ہونیکا عندیہ دیا تھا جس پر وزیر اعظم کابینہ ارکان کے استعفوں کے ساتھ پیر کی سہ پہر ایوان صدر گئے جہاں انہوں نے صدر کو اپنے اور کابینہ کے استعفے پیش کئے صدر نے وزیر اعظم اور کابینہ کے استعفوں کو منظور کرکے انہیں نگران حیثیت میں کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی وزیر اعظم اور کابینہ کے مستعفی ہونے کے بعد مظاہروں کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا شہدا سکوائر پر ہزاروں مظاہرین جمع ہوئے ،پارلیمنٹ کے قریب فوج اور مظاہرین میں شدید جھڑپیں بھی ہوئیں جس سے 45 افراد زخمی ہوگئے