مرغی کا گوشت اور انڈے صحت بخش غذا ہے ، پولٹری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ
— October 7, 2019
اسلام آباد ( اے آئی اے ) مرغی کا گوشت اور انڈے صحت بخش غذا ہے ترجمان وزارت تحفظ خوراک اور تحقیق اور پولٹری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ پنجاب نے کہا ہے کہ مرغی کا گوشت اور انڈے ہمیشہ کی طرح صحت بخش غذا ہے اور ایک نعمت خداوندی ہیں ، اس لئے عوام مرغی کے گوشت اور انڈوں کو بلا خوف و خطر استعمال کریں ، ترجمان کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک گمراہ کن پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کو ایک ماہ تک مرغیوں کیلئے سنکھیا کے 10لاکھ انجیکشن فراہم کر دیئے ہیں