مری کو “مری ٹورسٹ ڈسٹرکٹ” بنا دیا گیا
— January 13, 2022
راولپنڈی ( اے آئی اے ) مری کو “مری ٹورسٹ ڈسٹرکٹ” بنا دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق مری کو ٹورسٹ ڈسٹرک بنا کر نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے “مری ٹورسٹ ڈسٹرکٹ” کو ہسارٹوارزم ڈویلمپنٹ اتھارٹی کنٹرول کریے گی مری راولپنڈی کی تحصیل تھا اب وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر راولپنڈی کی تحصیل مری کو “مری ٹورسٹ ڈسٹرکٹ” بنا دیا گیا ہے رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی کی زیر صدارت گذ شتہ روز راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں اجلاس ہوا ، رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مری کو “مری ٹورسٹ ڈسٹرکٹ” بنا کر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا اس ضلع میں کوٹلی ستیاں اور مری ہیں جبکہ کہوٹہ اور کلرسیداں اس میں شامل نہیں ہیں کہوٹہ اور کلرسیداں راولپنڈی ضلع کی ہی تحصیلیں ہیں انہوں نے کہا کوہسار ٹوارزم ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( کےٹی ڈی اے ) مری سیاحتی ضلع کو کنٹرول کرے گی اور سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی انہوں نے کہا سیاحت سے ہونے والی آمدنی متعلقہ تحصیل میں ہی استعمال ہوا کرے گی انہوں نے کہا کہ ٹی ڈی اے ہائی وے کی کنسٹرکشن بہت جلد شروع کی جائے گی وزیر اعلی پنجاب نے اس سڑک کی تعمیر کے لیے ایف ڈبلیو او کو ٹاسک دیا ہے