مصر میں خواتین کے لئے علیحدہ ٹرانسپورٹ سروس شروع
— November 22, 2017
قاہرہ ( اے آئی اے ) مصر میں خواتین کے لئے علیحدہ ٹرانسپورٹ سروس شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق مصر کی ایک ٹرانسپورٹ کمپنی نے خواتین کو سفری سہولیات فراہم کرنے کے لئے علیحدہ بس سروس شروع کی ہے جس کی ڈرائیور بھی خواتین ہوں گی اور ان کا کرایہ معمول کے مطابق ہو گا۔ یہ فیصلہ ملک میں خواتین کو ہراساں کرنے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پس منظر میں کیا گیا ہے