کراچی ترقیاتی پیکج میں پینے کے صاف پانی کا منصوبہ شامل ہے ، گورنر سندھ

کراچی ترقیاتی پیکج میں پینے کے صاف پانی کا منصوبہ شامل ہے ، گورنر سندھ

Muhammad-Zubair-Umar

کراچی ( اے آئی اے ) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ کراچی ترقیاتی پیکج میں بھی پینے کے صاف پانی کا منصوبہ شامل ہے اور کراچی کی آبادی کے تناسب سے پینے کے صاف کی فراہمی کے لئے تعمیر ہونے والے عظیم K-IV منصوبہ کا پہلا مرحلہ اگلے برس جون میں مکمل کرلیا جائے گا جبکہ دوسرا مرحلہ بھی جلد شروع کردیا جائے گا ، کراچی ترقیاتی پیکج میں بھی پینے کے صاف پانی کا منصوبہ شامل ہے پانی انسانی زندگی کی بقا کے ساتھ ساتھ معاشی ترقی کے لئے بھی ناگزیر ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تیسری انٹرنیشنل واٹر کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا ۔ اس موقع پر چیئر پرسن زوہیراشعر ،حصار فاﺅنڈیشن کی بانی سیمی کمال ،گلوبل واٹر پارٹنر شپ کے ایگزیکٹیو سیکریٹریMr.Rudolph Cleveringa ، پاکستان میں ہنگری کے سفیر Mr.Istvan Szabo ، اینگرو کا رپوریشن کے صدر / چیف ایگزیٹیو آفیسر غیاث خان ، آکسفورڈ یونیورسٹی پروفیسر Dr.David Grey سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ پانی کی اہمیت اور اس کے استعمال بارے میں آگاہی مہم وقت کی اہم ضرورت ہے با الخصوص کاشتکاروں کو بھی آگاہ کیا جائے کہ ضرورت کے مطابق پانی کو استعمال کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ پانی کو محفوظ بنایا جا سکے

About author