مقبوضہ کشمیر میں شدید سردی
— January 8, 2024
سری نگر ( اے آئی اے ) مقبوضہ کشمیر میں شدید سردی کی لہر سے سرینگر میں درجہ حرارت منفی 5.6ڈگری سینٹی گریڈ ہوگیا ہے تفصیلات کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری شدید سردی کی لہر سے درجہ حرارت میں مزید کمی واقع ہوئی ہے سرینگر میں درجہ حرارت منفی 5.6ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ وادی کشمیر کے تمام اہم اسٹیشنوں پر درجہ حرارت صفر سے نیچے ریکارڈ کیا گیا جبکہ کشمیر کے گیٹ وے قاضی گنڈ میں بھی کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.0ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔مشہور سکی ریزورٹ گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.4ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ معروف سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔کپواڑہ میں پارہ منفی 5.3ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ کوکرناگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.7ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے