ملائشین حکام نے پی آئی اے کے طیارے کو تحویل میں لے لیا
— January 15, 2021
اسلام آباد ( اے آئی اے ) ملائشین حکام نے پی آئی اے کے طیارے کو تحویل میں لے لیا تفصیلات کے مطابق ملائشین حکام نے پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ اپنی تحویل میں لے لیاہے یہ پرواز پی کے 895 کراچی سے کوالالپمور پہنچی تھی معلوم ہوا ہے کہ سال 2015 میں پی آئی اے نے یہ طیارہ ویتنامی کمپنی سے لیز پر لیا تھا لیز کے واجبات ادا نہ کرنے پر اقدام اٹھایا گیا ہے لیز کی رقم تقریبا 14 ملین ڈالر ہے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی ہائی کمیشن ملائیشین حکام سے رابطے میں ہے ، پی آئی اے کو مسئلہ جلد حل کرنے کی ہدایت کی ہے ، مسافروں کی وطن واپسی کیلئے مناسب انتظامات کیے جا رہے ہیں ترجمان پی آئی اے کے مطابق یہ معاملہ برطانوی عدالت میں زیر سماعت ہے اور یہ ناقابل قبول صورتحال ہے جس کے لئے حکومتی سطح پر سفارتی طور پر مسئلے کے حل کیلئے کوشاں ہیں پرواز کے مسافروں کی دیکھ بھال کی جا رہی ہے جبکہ سفر کے متبادل انتظامات بھی کر لئے گئے ہیں