اسلام آباد پولیس کے 16 ایس ایچ اوز تبدیل کر دیئے گئے
— January 15, 2021
اسلام آباد ( اے آئی اے ) اسلام آباد پولیس کے 16 ایس ایچ اوز تبدیل کر دیئے گئے تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی اسلام آباد ڈاکٹر مصطفی تنویر نے اسلام آباد کے 16 ایس ایچ اوز کو تبدیل کر دیا ہے انسپکٹر محمد بشیر ایس ایچ او شمس کالونی کوریسکیو 15 ، سب انسپکٹر عامر عباس کو تھانہ ترنول سے ایس ایچ او شمس کالونی ، ایس ایچ او رمنا تراب الحسن کو 15 ، سب انسپکٹر فضل خالق کو کراچی کمپنی سے 15 ، سب انسپکٹر بلال احمد کو ایس ایچ او کراچی کمپنی ، سب انسپکٹر عبد لرزاق کو 15 ، سب انسپکٹر شاہد زمان ایس ایچ او تھانہ لوہی بھیر کو کوہسار ، ایس ایچ او سیکرٹریٹ حیدر علی کو 15 ، سب انسپکٹر خرم شہزاد کو ایس ایچ او سیکرٹریٹ ، ایس ایچ او شہزاد ٹائون ٹیپو سلطان کو 15 ، سی آئی اے سے سب انسپکٹر بشارت محمود کو ایس ایچ او تھانہ شہزاد ٹائون ، سب انسپکٹر اختر زمان کو ایس ایچ او تھانہ آبپارہ ، سلیم رضا کو ایس ایچ او تھانہ بہارہ کہو ، سب انسپکٹر شوکت محمود کو ایس ایچ او تھانہ گولڑہ ، ایس ایچ او تھانہ گولڑہ سلمان شاہ کوریسکیو 15 تعینات کیا گیا ہے