ملتان میں اتائیت کیخلاف ایڈوائزری کمیٹی کے ارکان کا نوٹیفکیشن جاری
— November 22, 2021
ملتان ( اے آئی اے ) ملتان میں اتائیت کے خلاف کارروائی کیلئے ایڈوائزری کمیٹی کے ارکان کا نوٹیفکیشن جاری تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ملتان نے حکومتی ہدایات پر اتائیت کے خلاف کارروائی کے لئے ایڈوائزری کمیٹی کے ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ،جس کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکن عامر قریشی کو ایڈوائزری کمیٹی کا چیئرمین مقررکیا گیا ہے ،ارکان میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز پری وینٹو ملتان ، ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن ملتان ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اور سی پی او ملتان ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جلالپور پیروالا،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شجاع آباد،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ہیڈ کوارٹر ملتان شامل ہیں ،اتائیت کے خلاف کارروائی کیلئے ایڈوائزری کمیٹی 2 سال کے لئے بنائی گئی ہے