ڈاکٹر شہزاد خان بنگش چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ تعینات
— November 18, 2021
اسلام آباد ( اے آئی اے ) ڈاکٹر شہزاد خان بنگش چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ تعینات تفصیلات کے مطابق پاکستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے گر یڈ 22 کے افسرچیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز کو چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے پاکستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے گریڈ 22 کے افسر اور سیکرٹری آبی وسائل ڈاکٹر شہزاد خان بنگش کو نیا چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ مقرر کیا گیا ہے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹرکاظم نیاز کو سیکرٹری آبی وسائل ڈویژن مقرر کر دیا گیا ہے