موسلا دھار بارش سے گوادر ڈوب گیا

موسلا دھار بارش سے گوادر ڈوب گیا


گوادر ( اے آئی اے ) موسلا دھار بارش سے گوادر ڈوب گیا تفصیلات کے مطابق بارشوں کا نیا سلسلہ پاکستان میں داخل ہوگیا ہے امارات سے آنیوالے بارش کے سسٹم نے بلوچستان میں تباہی مچا دی ہے ، گوادر ڈوب گیا ہے ، پاک ایران ریلوے رابطہ منقطع، پسنی جیونی اورسربندن میں بھی شدید بارش‘نوشکی ونوکنڈی میں نشیبی علاقے زیرآب،گندم، زیرہ، پیاز کی فصلوں کو نقصان،پی ڈی ایم اے بلوچستان نے محکمہ موسمیات کی جانب سے صوبے بھر میں مزید بارشوںکی پیشگوئی کردی ہے ، تمام اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔موسلا دھار بارشوں نے گوادر کو ایک بار پھر ڈوبا دیا۔اور بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے

About author