موٹر ویز ‘ ہائی ویز پر اوور لوڈڈ گاڑیاں نہیں چل سکیں گی
— April 18, 2024
اسلام آباد ( اے آئی اے ) موٹر ویز‘ ہائی ویز پر اوور لوڈڈ گاڑیاں نہیں چل سکیں گی تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر نجکاری‘ سرمایہ کاری بورڈ اور مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ آئندہ کوئی اوور لوڈ ٹرک موٹر وے پر نہیں چلا سکے گا بلکہ موٹر وے پولیس اوور لوڈ ٹرک کو موٹر وے سے نیچے کچے راستے پر اتارے گی تاکہ اوور لوڈنگ کی حوصلہ شکنی ہو۔ موٹر وے اور قومی شاہراہوں پر اوور لوڈنگ پر جرمانہ وصول کرنا جرم کو جائز کرنے کے مترادف ہے۔