نانجنگ رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے پندرہ افراد ہلاک
— February 26, 2024
نانجنگ ( اے آئی اے ) نانجنگ رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے پندرہ افراد ہلاک تفصیلات کے مطابق چین کے مشرقی صوبے جیانگ سوکے دارالحکومت نانجنگ میں ایک عمارت میں آگ لگنے سے 15افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ آگ لگنے کے واقعہ میں زخمی ہونے والے 44 افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں موصولہ رپورٹ کے مطابق مقامی فائرڈپارٹمنٹ کو ضلع یوہوتائی میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے کی اطلاع گزشتہ روز صبح کے وقت ملی۔امدادی کارکنوں نے صبح 6بجے کے قریب آگ پر قابو پالیا جبکہ جائے وقوعہ پر تلاشی اور بچا آپریشن دوپہر 2بجے کے قریب مکمل کیا گیا۔