نجات کا راستہ صرف الله کی رسی کو مضبوطی سے تھامنے میں ہے , خطبہ حج
— August 11, 2019
مکہ مکرمہ ( اے آئی اے ) امام الشیخ محمد بن حسن آل الشیخ نے مسجد نمرہ سے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا ہے کہ الله نے انسانوں اور جنات کو اپنی عبادت کیلئے بنایا , مسلمانوں کو تقویٰ کا راستہ اختیار کرنا چاہیے , الله کی توحید اور وحدانیت کو مضبوطی سے پکڑنا چاہیے , جو الله سے ڈرتا ہے الله اسے دنیا و آخرت کے ڈر سے نجات دلاتا ہے، اے عقل والو ! الله کی اس کائنات اور اس کے نظام پر بار بارغور کرو، الله تعالیٰ کی رحمت بہت وسیع ہے ، الله نے قرآن میں فرمایا کہ آج اپنی نعمت کو پورا کر دیا , الله نے قرآن میں فرمایا , آج کے دن ہم نے دین مکمل کر دیا , نجات کا راستہ صرف الله کی رسی کو مضبوطی سے تھامنے میں ہے، الله نے قرآن میں فرمایا جدا جدا راستے نہ اختیار کیے جائیں خطبہ حج میں کہا گیا کہ ماہ رمضان میں رحمتوں کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں، قرآن میں فرمایا گیا الله اپنی رحمت سے جسے چاہتا ہے علم عطا فرماتا ہے، نبی کریم ﷺ نے مسلم امہ کو ایک جسم کی مانند قرار دیا , اپنے والدین کے ساتھ بھلائی کا راستہ اختیار کریں، والدین کے بعد رشتے داروں سے اچھا رویہ اختیار کریں، نبی کریمؐ نے فرمایا , تم زمین والوں پر رحم کرو الله تم پر رحم فرمائے گا , رحم دلی سے آپس میں تعاون اور بھائی چارہ قائم کرو , امت کو چاہیے ایک دوسرے سے شفقت کا معاملہ رکھے , نفرتیں ختم کرے، انسان ہو یا جانور , سب سے رحمت کا معاملہ کریں , امام الشیخ محمد بن حسن آل الشیخ نے خطبہ حج میں کہا اللہ کی خصوصی رحمت اور فضل کے باعث انسان جنت میں داخل ہوگا، تقویٰ کا راستہ اختیار کرنے میں ہی فلاح ہے، اللہ کی بارگاہ میں سجدہ ریز رہیں , تلاوت قرآن پاک کی عادت بنائیں، جو اپنے نفس کا تزکیہ کرتا ہے الله اسے پاکی عطا فرماتا ہے , فرض نماز کی پابندی کرو , نماز اسلام کا اہم رکن ہے , بیشک الله کی رحمت احسان کرنیوالوں کے قریب ہے , الله کی رحمت سے ہی ہم شیطان کے وسوسوں سے بچے رہتے ہیں , مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے , مومن ایک دوسرے کیلئے مغفرت کی دعا کرے خطبہ حج میں کہا گیا کہ نماز قائم کریں , برائی کو روکیں , الله اور اس کے رسول کی اطاعت کریں , اہل ایمان الله سے رحمت مانگیں , فرشتے اہل ایمان کیلئے رحمت کی دعا کرتے ہیں , غلطیاں معاف کرنے سے بھائی چارے کی فضا پیدا ہوتی ہے , اپنے گناہوں سے توبہ کرو، الله کی رحمت کے دروازے کھلے ہیں، حجاج کرام ! آپ لوگ وہاں موجود ہیں جہاں رحمتوں کا نزول ہو رہا ہے , حجاج کرام دعا میں مشغول رہیں , سب کیلئے دعائیں کریں , نبی کریمؐ نے بچوں کے ساتھ رحم دلی کی تلقین فرمائی امام الشیخ محمد بن حسن آل الشیخ نے کہا ہے کہ امت مسلمہ نفرتوں کو مٹا دے , مسلمان اپنے آپ کو سیاسی طور پر مضبوط کریں , اسلام کی حقیقی تصویر اعلیٰ اخلاق ہے , الله غرور اور تکبر کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا , آج مسلمانوں کو اپنے سیاسی اور معاشی حالات دین کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے