کراچی میں طوفانی بارش , نظام زندگی مفلوج
— August 12, 2019
کراچی ( اے آئی اے ) کراچی میں طوفانی بارش سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا ہے تفصیلات کے مطابق کراچی میں طوفانی بارش نے کراچی شہر کو شدید متاثر کیا اور نظام زندگی مفلوج ہوگیا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سب سے زیادہ بارش ایئرپورٹ کے علاقے میں 153 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ سرجانی ٹاؤن میں 151 ملی میٹر , گلشن حدید میں 149 ملی میٹر , لانڈھی میں 118 ملی میٹر , یونیورسٹی روڈ پر 112 ملی میٹر , ناظم آباد میں 109 ملی میٹر , کیماڑی میں 108 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے شہر بهر میں پانی جمع ہوگیا ہے اور پینے کے پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے شہر قائد میں طوفانی بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے بعد میئر کراچی وسیم اختر نے پاک فوج سے مدد طلب کرلی ہے میئر کراچی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میرے پاس پاور نہیں , صرف باتیں کرسکتا ہوں , جن کے پاس پاور ہے وہ تو کچھ کر سکتے ہیں میئر کراچی وسیم اختر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فوج سے درخواست کرتے ہیں کہ نشیبی علاقوں کے رہائشیوں کی مدد کی جائے، جہاں ادارے نہیں پہنچ سکتے وہاں پہنچ کر لوگوں کو ریسکیو کیا جائے ان کا کہنا تھا کہ سڑکیں بنانا بے سود ہے , انفراسٹرکچراور سیوریج نظام کی ضرورت ہے وزیراعلیٰ سے بھی درخواست ہے کہ وہ کراچی کو آفت زدہ شہر قرار دیں