نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجز اور جامعات کا پاکستان میڈیکل کمیشن کا فیصلہ ماننے سے انکار

نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجز اور جامعات کا پاکستان میڈیکل کمیشن کا فیصلہ ماننے سے انکار

کراچی ( اے آئی اے ) نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجز اور جامعات کا پاکستان میڈیکل کمیشن کا فیصلہ ماننے سے انکار تفصیلات کے مطابق نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجز اور جامعات نے سندھ کابینہ کے فیصلے اور جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے تحت ہونیوالے داخلوں کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی سے جاری ہونیوالی داخلہ میرٹ لسٹ پر عمل درآمد کریں گے گذشتہ روز جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر شاہد رسول کی زیر صدارت جامعہ کے بورڈ روم میں اہم اجلاس ہوا جس میں نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجز اور جامعات کے نمائندوں نے بھی شرکت کی اس موقع پر پروفیسر شاہد رسول نے نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجز اور جامعات کے تحفظات دور کرتے ہوئے انہیں باور کروایا کہ صوبائی کابینہ کے فیصلے کے تحت جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجز اور جامعات کے ساتھ کھڑی ہے ہمیں پاکستان میڈیکل کمیشن پالیسی کے باعث نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجز اور جامعات میں سالانہ درجنوں نشستیں خالی رہ جانے اور صوبہ سندھ کے طلبہ کو داخلہ نہ ملنے پر پہنچنے والےنقصان کا بخوبی اندازہ ہے لہٰذا صوبائی کابینہ کے فیصلے کے تحت جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی ( جے ایس ایم یو ) 50 فیصد مارکس تک داخلہ دینے کی پابند ہے اس لئے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی ( جے ایس ایم یو ) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے داخلے ہی نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجز اور جامعات کیلئے قابل قبول ہوں گے داخلے کے عمل میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجز و جامعات کا اجلاس میں مؤقف تھا کہ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی سے جاری ہونیوالی داخلہ میرٹ لسٹ پرہی عمل درآمد کریں گے

About author