نواکشوط  کے قریب تین سو مسافروں سے بھری کشتی حادثے کا شکار

نواکشوط کے قریب تین سو مسافروں سے بھری کشتی حادثے کا شکار

نواکشوط ( اے آئی اے ) نواکشوط کے قریب تین سو مسافروں سے بھری کشتی حادثے کا شکار مہاجرین کی عالمی تنظیم ( آئی او ایم ) کے مطابق شمال مغربی افریقی ملک موریطانیہ کے دارالحکومت نواکشوط کے قریب تین سو مسافروں کو لے کر جانے والی کشتی حادثے کا شکار ہوئی ہے. درجنوں لوگ ڈوب کر ہلاک اور ایک سو پچاس کے قریب لاپتا ہیں. رپورٹ کے مطابق مغربی افریقی ساحل سے مہاجرین کیناری آئس لینڈز تک اٹلانٹک روٹ ہے جو افریقی مہاجرین کا اسپین پہنچنے کے لیے روایتی روٹ ہے اور یہ دنیا کے خونی روٹس میں سے ایک تصور کیا جاتا ہے. انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن نے بتایا کہ افریقی تارکین وطن مغربی افریقہ کے ساحل سے کینری جزائر تک جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ جہاں سے انہوں نے سپین جانا تھا۔آئی او ایم کے مطابق مغربی افریقہ کے ساحل سے کینری جزائر تک بحر اوقیانوس کی نقل مکانی کا راستہ عام طور پر سپین جانے کی کوشش کرنے والے افریقی تارکین وطن استعمال کرتے ہیںجو دنیا کے خطرناک ترین راستوں میں سے ایک ہے۔ اس راستے کو زیادہ تر موسم گرما میں استعمال کیا جاتا ہے۔ آئی او ایم نے کہا کہ موریطانیہ کے کوسٹ گارڈ نے 120 افراد کو زندہ بچا لیا ہے اور ان میں سے 10 کو فوری طور پر ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

About author