نویں اور دسویں جماعت کے عملی امتحانات (پریکٹیکل) 20 اپریل سے ہونگے
— April 10, 2019
کراچی ( اے آئی اے ) نویں اور دسویں جماعت کے عملی امتحانات (پریکٹیکل) 20 اپریل سے ہونگے ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے اعلامیہ کے مطابق نویں اور دسویں جماعت سائنس و جنرل گروپ ریگولر کے سالانہ عملی (پریکٹیکل) امتحانات 20 اپریل سے 30 اپریل تک منعقد ہوں گے ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کے مطابق بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کے سربراہان اپنی سہولت کے مطابق طلباء و طالبا ت کے تمام عملی امتحانات دیئے گئے شیڈول کے مطابق لے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسکولز عملی امتحان لینے کے بعد تین دن کے اندر کاپیاں بورڈ آفس کے پریکٹیکل سیکشن میں لازمی طور پر جمع کرائیں اس کے علاوہ ہر اسکول عملی امتحانات کے امیدواروں کی ایوارڈ لسٹ اور حاضری کی فہرست الگ الگ لفافوں کے اندر بند کر کے جمع کرائیں گے ۔ عملی امتحان سے متعلق تمام سامان تیار کیا جا چکا ہے اسکولوں کے سربراہان یا ان کے نمائندے اپنے شناختی کارڈ کی کاپی , آفس کارڈ اور اتھارٹی لیٹر کے ہمراہ امتحانی سامان بورڈ آفس کے ایگزامینیشن اسٹور سے صبح ساڑھے 9 سے شام 5 بجے تک متعلقہ تاریخوں میں حاصل کر سکتے ہیں۔ اسکولوں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے بورڈ آفس ہفتہ اور اتوار کوبھی صبح 10 سے 3 بجے تک کھلا رہے گا شیڈول کے مطابق 12 اپریل کو نیو کراچی , نارتھ ناظم آباد , گلبرگ , لیاقت آباد , 13 اپریل کوجمشید ٹاؤن , گلشن اقبال ۔14 اپریل کو ملیر , گڈاپ , بن قاسم 15 اپریل کو کورنگی , لانڈھی , شاہ فیصل جبکہ 16 اپربل کو لیاری , صدر , کیماڑی , اورنگی ٹاؤن , سائٹ اور بلدیہ سامان حاصل کر سکتے ہیں