نیب  نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کرلیا

نیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کرلیا

 

لاہور ( اے آئی اے ) قومی احتساب بیورو ( نیب )  نے پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما و سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی , سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے ساتھ پریس کانفرنس کیلئے لاہور آرہے تھے که قومی احتساب بیورو ( نیب ) راولپنڈی اور لاہور نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو ٹھوکر نیاز بیگ ٹول پلازہ کے قریب سے حراست میں لیا , نیب کی جانب سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی باضابطہ تصدیق کر دی گئی ہے جاری اعلامیہ کے مطابق شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی کیس میں گرفتار کیا گیا ہے نیب کے مطابق شاہد خاقان عباسی کے وارنٹ گرفتاری گذشتہ روز جاری ہوئے , شاہد خاقان کا احتساب عدالت سے راہداری ریمانڈ لیا جائے گا , انہیں راہداری ریمانڈ کے بعد اسلام آباد منتقل کیا جائے گا , نیب حکام نے شاہد خاقان عباسی کو 4 بار طلب کیا تھا سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی کیس کی تحقیقات جاری ہیں

About author