پاکستان میں کرپشن ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے , وزیراعظم عمران خان
— July 19, 2019
میانوالی ( اے آئی اے ) پاکستان میں کرپشن ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے میانوالی میں ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا انسانیت کی بھلائی کے کام کرکے انسان کو روحانی خوشی محسوس ہوتی ہے امیر آدمی کو کبھی دنیا یاد نہیں کرتی جو انسانوں کیلئے کچھ کرکے جائے دنیا انھیں یاد کرتی ہے آج بھی صوفیا کرام کے مزاروں پر لاکھوں لوگ آتے ہیں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں بھی جب تک کرپٹ لوگوں کا احتساب نہیں ہوگا ملک ترقی نہیں کر سکتا گذشتہ 10 سال میں ملک کا قرضہ 6 ہزار سے 30 ہزار ارب ہوگیا ہے آج ہمارا حال یہ ہے کہ ہم قرضوں کا سود واپس کرنے کیلئے مزید قرضے لے رہے ہیں قرضہ بھی لیا اور ملک کا نقصان بھی ہوا کدھر گیا اتنا پیسہ؟ ان کا کہنا تھا کہ مجھے دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ اتنا کرو جتنا برداشت کر سکو میں تو 22 سال سے اس انتظار میں تھا اور الله تعالیٰ سے دعا کرتا تھا کہ مجھے صرف ایک بار موقع دے میں ان کرپٹ لوگوں کا حساب کروں کہتے ہیں کہ جواب نہیں دیں گے , ہم ان سے جواب لیں گے انہوں نے کہا کہ پہلے کمزور ہمیشہ پکڑا گیا اور طاقتور نہیں پکڑا جاتا تها , آج طاقتور کو بھی پکڑا جارہا ہے یہ احتساب کا عمل آخر تک رہے گا جو لوگ اس کے ذمہ دار ہیں ان کا احتساب نہیں ہوگا تو چوری نہیں رکے گی ہم نے اداروں کو آزاد کر دیا ہے کہ جو کرپشن کرے اسے پکڑیں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ کی وجہ سے روپے کی قدر گر رہی ہے آج مشکل وقت ہے لیکن انشا الله یہی پاکستان اب تیزی سے اوپر جائے گا سب سے پہلے ہم اپنے لوگوں کی زندگی بہتر بنائیں گے انہوں نے بتایا کہ میانوالی میں ہسپتال کا پراجیکٹ انیل مسرت کی کاوش ہے اس کی تعمیر میں حکومت کا نہیں بلکہ ان کا پیسہ لگے گا وزیراعظم نے انیل مسرت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی اردو بلاول بھٹو سے بہتر ہے آپ نے کم از کم یہ تو جملہ ادا کیا کہ میں انیل مسرت ہوں وزیراعظم نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اس موقع پر میں اس سے زیادہ بات نہیں کر سکتا ملک کی حالیہ سیاسی صورتحال اور نیب کی جانب سے کرپشن الزامات میں پکڑ دھکڑ پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ ان گرفتاریوں کا پاکستان کو کیا فائدہ ہوگا؟ انہوں نے چین کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ہمسایہ ملک نے اپنے 450 وزراء کو جیل میں ڈالا اور وہاں سب سے زیادہ ترقی ہو رہی ہے