والدین بچوں کو پولیو کے قطرے پلا ئیں، کمشنر کراچی کی والدین سے اپیل
— January 13, 2016
کراچی (اے آ ئی اے ) انسداد پولیو کے تیسرے روز کمشنر کراچی پولیو ٹاسک فورس کے سربراہ کمشنر کراچی سید آصف حیدر شاہ نے خود ا پنی نگرانی میںمہم کا آغاز کیا ۔ کمشنر کراچی سید آصف حیدر شاہ نے ذاتی طور پر مہم کی نگرانی کرنے کے لئے صبح آٹھ بجے ایمرجنسی آپریشن سینٹر میں تمام متعلقہ اداروں کے نمائندوں اور افسران کے اجلاس کی صدار ت کی اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ وہ تمام ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر میں قائم ڈسٹرکٹ کنٹرول روم اور سپورٹ سینٹرزسے رابطہ میں رہے۔ان سے انتظامات کی تفصیلات حاصل کیں اور پولیو ٹیموں کی تعیناتی کی لمحہ لمحہ تفصیلات معلوم کیں اور نگرانی کی۔ انھوں نے اپنی نگرانی میں پولیو ٹیموں کی تعیناتی کے مرحلہ کو مکمل کرایا۔ اس موقع پر ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے صوبائی کو آرڈینٹر عثمان چاچٹر اور دیگر کو آرڈی نیٹرز شہناز وزیرعلی، احمد علی شیخ اور ،عالمی ادارہ صحت کے نمائندے بھی مو جو د تھے۔کمشنرکراچی نے کہا کہ وہ کراچی میں پولیو ٹیموں کی کا ر کرد گی کا باریک بینی کے ساتھ جائزہ لے رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنرز کی سر براہی میں اضلاع میں ڈسٹرکٹ پولیو کنٹرول روم کے قیام سے پولیو ٹیموں کی تعیناتی کو بہتر بنانے میں مدد ملی ہے ۔ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انسداد پولیو مہم میں پولیو ٹیم کی کار کر د گی کو بہتر بنانے میں ہر ممکنہ مدد کریں۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے صوبائی کو آرڈی نیٹر نے کمشنر کو گذشتہ روز کی کوریج کی کار کر د گی کی رپورٹ پیش کی۔انھیں بتا یاگیا کہ پولیو ٹیوں کی تعیناتی بہتر ہوئی ہے۔پولیو ٹیموں کی مطلوبہ تعداد پوری کر دی گئی ہے ۔ انھیں یہ بھی بتا یاگیا کہ پولیو ٹیموں کی تعیناتی صبح ساڑھے نوبجے تک مکمل کر لی گئی ۔ پولیو ٹیموں کی تعیناتی میں تاخیر دور ہو گئی ہے۔ کمشنر نے کہا کہ پولیو ٹیموں کی سو فیصد تعیناتی حوصلہ افزا ہے ۔مہم کی کامیابی کیلئے ضروری ہے کہ معیار ی مہم کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں ۔ انھوں نے اجلاس کو اپنے فیلڈ دورے کے مشاہدات کے بارے میں اجلاس کو آگاہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ معیار کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دینے کی ضرور ت ہے ۔کمشنر نے کہا کہ موجودہ مہم کے نتائج سے وہ بہت پر امید ہیں۔سال کا آغاز مہم سے ہوا ہے۔سیکورٹی کی کمی کا مسئلہ حل کر لیا گیا ہے۔ پولیو ٹیموں کی کمی دور کر دی گئی ہے۔ یہ بات بھی حو صلہ افزا ہے کہ پولیو ٹیمیں فیلڈ میں بر وقت روانہ کی گئیں۔ اور پولیو ٹیموں نے بر وقت فیلڈ میں کام شروع کیا۔کمشنر نے کہا کہ انکار کرنے والے والدین کو آمادہ کر نے کے لئے پولیو ٹیمیں انتظامیہ سے تعاون حا صل کریں گی۔ انھوں نے کہا کہ لوگ مختلف وجوہات کی وجہ سے انکار کر تے ہیں جب انھیں سمجھایا جا تا ہے تو ان کا اعتراض دور ہو جا تاہے اور وہ تعاون کر تے ہیں ۔ اس سلسلہ یں انتظامیہ کے افسران اپنا کر دار ادا کررہے ہیں۔ جہاں ضرور ت ہوتی ہے وہ کمیونٹی کے لوگوں اور مذہبی رہنمائوں اور علما کرام کی مد د حا صل کر تے ہیں۔انھوں نے کہا کہ لوگوں کو بتانے کی ضرور ت ہے کہ بار بار پولیو کے قطرے پلانا بچے کے لئے مفید ہے اس سے پولیو کے وائرس سے لڑنے کی استعداد میں اضافہ ہوتا ہے۔انھوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ بچوں کو ہر مہم میں پولیو کے قطرے پلائیں اس سے ان میں پولیو وائرس سے لڑ نے کی استعداد بڑ ھے گی۔