اسلام آباد میں اے آر وائی ٹی وی کے دفتر پر دستی بم حملہ

اسلام آباد میں اے آر وائی ٹی وی کے دفتر پر دستی بم حملہ

ARY-NEWS

اسلام آباد  (اے آ ئی اے )   پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں نجی ٹی وی چینل اے آر وائی کے دفتر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر ایف سیون میں واقع اے آر وائی کے  دفتر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے سیکورٹی گارڈ کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے دفتر کے اندر دستی بم پھینکا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے ۔ حملہ آوروں نے دستی بم کے علاوہ عمارت کے اندر ایک پمفلٹ بھی پھینکا ہے جس میں اس حملے کی ذمہ داری دولت اسلامیہ کی جانب سے قبول کی گئی ہے۔ دونوں حملہ آور کالے کپڑوں میں ملبوس تھے اور نقاب پہنے ہوئے تھے۔ میں نے ان پر فائرنگ کی لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

About author