وزیراعظم آزاد کشمیر کی مزار قائد پر حاضری
— November 30, 2021
کراچی ( اے آئی اے ) وزیراعظم آزاد کشمیر کی مزار قائد پر حاضری تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی نے مزار قائد پر حاضری دی اور پھلوں کی چادر چڑھا کر فاتحہ خوانی کی اس موقع پر انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا اس موقع پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ کشمیری پاکستان کے ساتھ الحاق چاہتے ہیں اور ہماری آزادی کی جنگ آج بھی جاری ہے قائد اعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا تاہم ہندئوں اور انگریزوں کی ملی بھگت کے باعث برصغیر کی تقسیم مکمل نہ ہوسکی