وزیراعظم پاکستان نے نے ملک میں تعلیم کے فروغ کیلئے تعلیمی ایمرجنسی کا اعلان کردیا
— May 9, 2024
اسلام آباد ( اے آئی اے ) وزیراعظم پاکستان نے نے ملک میں تعلیم کے فروغ کیلئے تعلیمی ایمرجنسی کا اعلان کردیا تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ملک میں تعلیم کے فروغ کیلئے تعلیمی ایمرجنسی کا اعلان کردیا ہے اور سکول سے باہر 2 کروڑ 60 لاکھ بچوں کے سکولوں میں اندراج کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی، تعلیم کے شعبہ کی خود نگرانی کروں گا، چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ سے بھی ملوں گا،ہم یکسو ہو کر چلیں تو پاکستان ہر شعبے میں اپنا نام پیدا کرے گا۔ گذشتہ روز شعبہ تعلیم سے متعلق قومی کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ بابائے قوم کا بھی فرمان ہے کہ تعلیم ہمارے لئے زندگی اور موت کا معاملہ ہے، کسی بھی قوم کی ترقی تعلیم سے جڑی ہوئی ہے پاکستان میں یونیسیف کے نمائندے عبداللہ اےفاضل نے کہاکہامید ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان میں تعلیم کے فروغ کے لئے بھرپور اقدامات کئے جائینگے۔پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہاکہ پاکستان میں سکول نہ جانے والے بچوں کو تعلیم کی فراہمی ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، برطانیہ تعلیم کے شعبے کی ترقی کیلئے پاکستان کی بھرپور معاونت کرےگا۔عالمی ادارہ خوراک کی نمائندہ کوکو اوشی یاما نے کہا کہ بچوں کی بہتر نشوونما سے تعلیمی قابلیت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ عالمی بینک کے نائب صدر مارٹن ریزر نے کہا کہ بچوں اور خاص طور پر لڑکیوں کو محفوظ تعلیمی ماحول فراہم کرنے کی ضرورت ہے