پاکستانی طلباء کے جاپانی یونیورسٹیز سے غائب ہونے پر ویزوں کا اجرأ مزید سخت
— May 8, 2024
ٹوکیو ( اے آئی اے ) پاکستانی طلباء کے جاپانی یونیورسٹیز سے غائب ہونے پر ویزوں کا اجرأ مزید سخت تفصیلات کے مطابق جاپان میں جاپانی زبان سیکھنے کے لئے آنے والے سولہ سو طلبہ و طالبات کے یونیورسٹیوں سے غائب ہونے کے واقعات کے بعد جاپانی حکومت نے جاپانی زبان سیکھنے کے لیے تعلیمی ویزوں کے اجراء میں مزید سختی کردی ہے ، جو اسکول ، کالجز اور یونیورسٹیاں غیر ملکی طلباہ کو جاپان میں داخلہ فراہم کریں گی ان پر لازم ہوگا کہ وہ جاپان آنے والے طلباء کو مکمل ریکارڈ رکھیں اور جاپانی زبان کا کورس مکمل ہونے کے بعد یہ ادارے اس بات کو ممکن بنائیں کہ تعلیم حاصل کرنے کے بعد غیر ملکی طلباء واپس اپنے اپنے ممالک جائیں اور جاپان میں غیر قانونی قیام پذیر نہ ہوں