وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کردی
— April 18, 2019

اسلام آباد ( اے آئی اے ) وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کردی ہے تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کرتے ہوئے کئی وزراء سے ان کے قلمدان واپس لے لیئے ہیں جس کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے حفیظ شیخ کو مشیر برائے خزانہ , اعجاز شاہ کو وزیر داخلہ , فردوس عاشق اعوان کو مشیر اطلاعات , فواد چودھری سائنس و ٹیکنالوجی , اعظم سواتی وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور , محمد میاں سومرو وزیر نجکاری , غلام سرور خان وزارت ایوی ایشن , شہر یار آفریدی وزیر برائے سیفران , ندیم بابر کو وزیر اعظم کا مشیر برائے پٹرولیم اور ظفر الله مرزا کو وزیر اعظم کا معاون خصوصی برائے صحت مقرر کیا گیا ہے